اے ایس ایف کیلیے غیر قانونی طور پر 24 کروڑ کا اسلحہ خریدنے کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اے ایس ایف کیلیے غیر قانونی طور پر 24 کروڑ کا اسلحہ خریدنے کا انکشاف

 اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے غیر قانونی طور پر24کروڑ روپے کا اسلحہ خریدنے کاانکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل نے اے ایس ایف کی جانب سے خریدے گئے اسلحے کو مشکوک قرار دیدیا، آڈٹ رپورٹ کے مطابق اے ایس ایف کا خریدا گیا اسلحہ اسٹاک میں موجود ہی نہیں۔ آڈیٹر جنرل کی جا ری کردہ آڈٹ رپورٹ 2017-18 کے مطابق ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے گزشہ سال 3 مختلف کمپنیوں سے 24 کروڑ 31 لاکھ کا اسلحہ خریدا، میسرزپیراگون ملٹی سروسز کمپنی سے10کروڑ 90لاکھ میں 365 نائن ایم ایم پستول اور 1030،39 ایم ایم ( ایس ایم جیز) خریدی گئیں۔

اسی طرح میسرز پاک جاپان ٹریڈنگ کمپنی سے8 کروڑ 48 لاکھ کی امریکی ساختہ 160، 39 ایم ایم اور 150،45ایم ایم (ایس ایم جیز) جبکہ میسرز ظفر اینڈ اظفر نامی کمپنی سے 4 کروڑ 91 لاکھ میں 1175چینی ساختہ39 ایم ایم ایس ایم جیزکی خریداری کی گئی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق خریدے گئے اسلحے کے معیار اور تعداد کا سرٹیفکیٹ وصول کیا گیا نہ ہی یہ اسلحہ اسٹاک میں موجود تھا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق کوالٹی اورکوانٹٹی سرٹیفکیٹس کے بغیر مذکورہ اسلحے کی اسٹاک انٹریز معلوم نہیں کی جا سکیں۔

آڈیٹر جنرل نے غیر قانونی اقدام میں ملوث ذمہ داران کا تعین کر کے کارروائی کی سفارش کی ہے۔ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کرنل عاطف نے ایکسپریس نیوز کو موقف دیتے ہوئے بتایا کہ اے ایس ایف کی جانب سے اسلحہ خریداری سے متعلق باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، اس طرح کی رپورٹس سے کچھ لوگ ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

The post اے ایس ایف کیلیے غیر قانونی طور پر 24 کروڑ کا اسلحہ خریدنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2VesvM7