جی 20 سمٹ کا اعلامیہ جاری، عالمی تجارت سے خامیاں دور کرنے پر اتفاق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جی 20 سمٹ کا اعلامیہ جاری، عالمی تجارت سے خامیاں دور کرنے پر اتفاق

 بیونس آئرس: ارجنٹائن میں ہونے والے جی 20 سمٹ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں عالمی تجارت سے خامیاں دور کرنے پر اتفاق ہوا جب کہ ایجنڈے میں شامل دو اہم نکات امریکی صدر کے منفی رویے کی نذر ہوگئے جس کے باعث اعلامیہ جاری ہونے میں بھی تاخیر ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی اقتصادیات کے حامل ممالک کی تنظیم ’جی 20‘ کے سربراہان کا اجلاس ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ختم ہوگیا۔ سمٹ کا اعلامیہ تاخیر سے جاری کردیا گیا، اعلامیہ میں ایجنڈے میں شامل دو اہم نکات شامل نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانفرنس کے دوران دو اہم نکات عالمی تجارت کا مستقبل اور ماحولیات میں تبدیلی پر اپنے رائے کو کانفرنس میں شامل رہنماؤں کے سامنے پیش کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث یہ دونوں نکات اعلامیہ کا حصہ نہیں بن سکے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل، انفرا اسٹرکچر کی تشکیل، خوراک  کی کمی سے متعلق مسائل سے نمٹنے اور صنفی امتیاز سے متعلق حکمت عملی طے کرنے  پر زور دیا گیا جب کہ عالمی تجارت میں خامیاں دور کرنے پر اتفاق اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اصلاحات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا۔ شرکاء اس بات پر متفق ہیں کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن تجارتی تنازعات نمٹانے میں ناکام ہو رہی ہے۔

دوسری جانب جی 20 سمٹ کی سائیڈ لائن ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ اور چینی ہم منصب کے درمیان تجارتی معاملات طے پاگئے جب کہ ترکی نے سعودی عرب سے صحافی خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور کینیڈا نے بھی صحافی کے قتل کا معاملہ اٹھایا۔

The post جی 20 سمٹ کا اعلامیہ جاری، عالمی تجارت سے خامیاں دور کرنے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FUMuvI