اسکواش: 2018 پاکستان کیلیے خوش قسمت رہا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسکواش: 2018 پاکستان کیلیے خوش قسمت رہا

 کراچی: سابق عالمی چیمپئن جہانگیرخان نے کہا ہے کہ 2018 پاکستان میں اسکواش کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا.

ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد شہرقائد میں انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد اور اس میں غیرملکی پلیئرزکی شرکت قابل قدر رہی، امید ہے نیا سال ملک میں اسکواش سمیت دیگرکھیلوں کے لیے نیک شگون لیکر آئے گا۔ نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ یہ امر ہم سب کے لیے مسرت کا باعث رہا کہ ختم ہونے والے 2018 میں پاکستان کو اسکواش کے میدان میں بڑی کامیابی ملی، ورلڈ اسکواش فیڈریشن اور پی ایس اے نہ صرف انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے پاکستان کے سفر پر عائد پابندی اٹھائی بلکہ ہمارے ملک کوانٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی تفویض کی، انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں طویل عرصے سے جدوجہدکی جارہی تھی جو رنگ لے آئی۔

انھوں نے کہاکہ بدقسمتی سے گزشتہ دہائیوں میں کراچی کے حالات کے سبب  عالمی اسکواش مقابلوں پر پابندی تھی  جس کی وجہ سے ہم مایوسی کا شکار تھے لیکن میں نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے ساتھ کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا  اور اس میں ہمیں کامیابی ملی جس کے بعد  کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش  سرکٹ میں ریکارڈ تعداد میں معروف غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی جس سے نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے حوالے عالمی سطح پر بہت مثبت تا ثرگیا۔

ایک سوال کے جواب میں جہانگیر خان نے کہا کہ  نئے سال کے حوالے سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں،2019 میں نہ صرف کراچی اور لاہور بلکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی انٹرنیشنل اسکواش مقابلوں کے انعقاد کو ممکن بنانے  کی کوشش کی جائیگی، سابق عالمی چیمپئن نے کہا کہ اللہ کرے نیا سال ملک اور قوم کے لیے خوشیوں کا پیغام لیکرآئے اور پاکستان میں اسکواش اوردیگرکھیلوں کو تقویت ملے۔

The post اسکواش: 2018 پاکستان کیلیے خوش قسمت رہا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2RrDYZG