ریاض: سعودی حكومت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی كرنے والوں پر200 ریال جرمانہ كرنے كا اعلان كردیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے محكمہ صحت كے حوالے سے بتایا كہ مساجد كے اطراف، وزارتوں ، سركاری فیكٹریوں، پبلك اداروں ، اتھارٹیز ، تعلیمی اداروں ، صحت ، ثقافتی ، سماجی ، فلاحی كھیل كود كے اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد كردی گئی ہے، ایسے تمام مقامات جن كا ذكر مذكورہ فہرست میں نہیں آیا وہ بھی سگریٹ نوشی كے حوالے سے ممنوعہ مقامات كا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جمال خاشقجی قتل؛ کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں
ادارے كی جانب سے سگریٹ نوشی كیلئے چند مقامات مخصوص كرنے كی بھی ہدایت كی گئی ہے۔ ایسے مقامات پر 18 برس سے كم عمر افراد كو سگریٹ نوشی كرنے كی اجازت نہیں ہوگی جب کہ خلاف قانون سگریٹ استعمال كرے گا اس پر 200 ریال جرمانہ كیا جائے گا۔
The post سعودی عرب میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنیوالوں کو 200 ریال جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2RmTbI9