ہزاروں برس سے اوجھل 15 لاکھ پینگوئن کی کالونی دریافت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہزاروں برس سے اوجھل 15 لاکھ پینگوئن کی کالونی دریافت

انٹارکٹیکا: براعظم انٹارکٹیکا میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد پینگوئن کی ایسی کالونی دریافت ہوئی ہے جو لگ بھگ 3 ہزار برس سے ہماری نگاہوں سے اوجھل تھی۔

اس کی دریافت کی کہانی بھی دلچسپ ہے جس میں پہلے ماہرین نے سیٹلائٹ تصویروں میں ہزاروں پینگوئن کے فضلے کے آثار نوٹ کیے لیکن جانور دکھائی نہیں دے رہے تھے۔ غور کیا تو معلوم ہوا کہ انٹارکٹیکا میں ایک چھوٹے سے برفیلے مقام پر برفیلے ٹکڑوں کے عین درمیان یہ جانور مزے سے رہ رہے ہیں۔ برف کے ان بڑے ٹکڑوں کو ڈینجر آئی لینڈز کا نام دیا گیا ہے۔

ماہرین نے بادلوں سے پاک ایسی سیٹلائٹ تصاویر دیکھیں جو انٹارکٹیکا سے تعلق رکھتی تھیں۔ اسٹونی بروکس یونیورسٹی کے ماہرین نے اس میں ناسا کے ایک الگورتھم کی مدد بھی لی تو معلوم ہوا کہ ڈینجر آئی لینڈ پر جگہ جگہ ان جانوروں کا فضلہ موجود تھا۔

واضح رہے کہ خود انسانوں کے لیے بھی یہاں کی رسائی بہت مشکل ہے لیکن ماہرین وہاں کسی نہ کسی طرح پہنچے اور ڈرون کے علاوہ خود اپنی طرف سے بھی پینگوئن کو شمار کیا۔ ماہرین یہ جان کر حیران اور خوش ہوئے کہ وہاں لگ بھگ 15 لاکھ سے زائد پینگوئن سکون سے رہ رہے تھے جو خطے میں کئی انسانی مہمات کے باوجود اب تک دریافت نہیں ہوسکے تھے۔

یہ تحقیق اس سال مارچ میں مکمل ہوئی اور اس کی تفصیلات امریکن جیوفزیکل سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی ہیں۔ ماہرین نے اس دریافت کے بعد عین انہی مقامات کے ایسے سیٹلایٹ امیجز بھی دیکھے جو 20 سے 40 سال پرانے تھے۔ معلوم ہوا کہ 1990ء میں یہاں پینگوئن کی تعداد عروج پر تھی اور اب ان کی 10 سے 20 فیصد آبادی کم ہوچکی ہے۔

The post ہزاروں برس سے اوجھل 15 لاکھ پینگوئن کی کالونی دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2rBw5Cz