یومیہ 10 ٹن چنبیلی پیدا کرنے والا مصری گاؤں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

یومیہ 10 ٹن چنبیلی پیدا کرنے والا مصری گاؤں

قاہرہ: دنیا بھر میں چنبیلی کے روغن کا 50 فیصد حصہ مصر میں واقع ایک گاؤں “شبرا بلولہ” میں تیار ہوتا ہے۔

چنبیلی کا روغن صرف عطریات یا خوشبوؤں کی تیاری میں ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ دواؤں کی تیاری میں بھی کام آتا ہے، مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 90 کلومیٹر شمال میں واقع گاؤں “شبرا بلولہ” چنبیلی کے گاؤں کے نام سے مشہور ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق یہاں دنیا بھر کی 50 فیصد چنبیلی کا روغن تیار ہوتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شبرا بلولہ گاؤں کی آبادی 50 ہزار نفوس کے لگ بھگ ہے اور تقریباً 10 ہزار ورکر اور کاشت کار چنبیلی کی کاشت اور اس کا روغن نکالنے کے کام سے وابستہ ہیں۔ یہ روغن فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے تا کہ وہاں خوشبوؤں کی تیاری میں استعمال ہوسکے۔

اس گاؤں سے تعلق رکھنے والے صوبہ الغربیہ میں فارماسٹس انجمن کے قانونی مشیر محمد فہمی نے بتایا ہے کہ یہ  گاؤں گزشتہ پوری صدی میں چنبیلی کے اعلیٰ معیار کی بدولت امتیازی حیثیت کا حامل رہا ہے کیوں کہ یہاں کی زمین چنبیلی کی کاشت کے لیے زرخیز ہے۔

امریکا میں چنبیلی کی کاشت سے متعلق ہونے والی حالیہ کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں چنبیلی کی مجموعی کاشت کا 50 فی صد شبرا بلولہ میں پیدا ہوتا ہے، جو تقریباً 10 ٹن یومیہ پیداوار بنتی ہے۔

The post یومیہ 10 ٹن چنبیلی پیدا کرنے والا مصری گاؤں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2BgzxXu