لاہور میں شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور میں شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

لاہور میں گھریلو تنازع پر مشتعل شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بچے کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ لٹن روڈ کے علاقے میں ایل او ایس اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی میں موجود عثمان نامی شخص نے بیوی اور بچے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے اور قتل کی واردات گاڑی کے اندر ہی ہوئی،  عثمان نے پہلے بیوی عائشہ کو گولی ماری اور پھر بیٹے ارتضیٰ کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا اور واقعے کے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

The post لاہور میں شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PUHgoC