وزیر خارجہ کا افغان کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیر خارجہ کا افغان کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کل جنیوا میں منعقد افغان کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان کانفرنس کل جنیوا میں منعقد ہوگی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب انہوں نے کانفرنس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جگہ پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد شریک ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کو تیز کرنا ہے جب کہ کانفرنس میں پاکستان، امریکا، روس، چین اور متعدد یورپی ممالک شریک ہوں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 28 نومبر کو کرتار پور کوریڈور سنگ بنیاد کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

The post وزیر خارجہ کا افغان کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QiICZr