پرائی جنگ پاکستان میں نہیں لڑیں گے، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پرائی جنگ پاکستان میں نہیں لڑیں گے، وزیراعظم

میران شاہ: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان پرائی جنگ پاکستان کے اندر نہیں لڑے گا۔

دورہ شمالی وزیرستان کے دوران میران شاہ میں قبائلی عمادین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ایک مسلط کی گئی جنگ میں بہت نقصان ہوا ہے ہماری افواج اور انٹیلی جنس نے بہادری سے جنگ لڑی اور قبائلی عوام نے جوانمردی سے حالات کا سامنا کیا ہے مگر اب پرائی جنگ نہیں لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دیر پا امن کے لیے افغانستان میں امن چاہیے اس لیے افغانستان میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امن عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ میران شاہ کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشن پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کو شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں اور عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

The post پرائی جنگ پاکستان میں نہیں لڑیں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DZmiyt