وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی کمیٹی کا اجلاس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی کمیٹی کا اجلاس

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں جاری ہے جس میں 7 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں 7 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جارہا ہے، ای سی سی اجلاس میں سارک فوڈ بینک کے ذخائر کو دوگنا کرنے اور اسٹیل مل کے ملازمین کو ستمبر2018 کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے سمری منظور کی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس میں پٹرولیم پالیسی 2012 میں ترمیم کی سمری پر غور کیا جائے گا اور شوگر انڈسٹری کی جانب سے کی جانیوالی ٹیکس چوری کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، اسکے علاوہ اجلاس میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے متعلق مسائل اور ان کے حل کے لیے سفارشات پر بھی غور ہوگا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ردو بدل کے لیے بھی سمری پر غور ہوگا جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی آج پی ایس او کے بقایاجات کی وصولی کا بھی جائزہ لے گی اور اس حوالے سے سیکرٹری منصوبہ بندی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سفارشات بھجوا دی ہیں۔

The post وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی کمیٹی کا اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JMGxiE