آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے وہ صدمے میں ہیں، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے وہ صدمے میں ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ابھی وہ صدمے میں ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ابھی وہ صدمے میں ہیں، آصف زرداری کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے تاہم اب وہ کچھ بھی کرلیں مقبول نہیں ہو سکتے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : ہمارے ملک کا وزیراعظم کشکول لے کر دنیا میں گھوم رہا ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کا جواب پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے دے سکتے ہیں جب کہ شہباز شریف کو نواز شریف دور کے آڈٹ کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا مذاق ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کا آپس کا معاملہ ہے، اس پر کیا بات کرنی ہے۔

The post آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے وہ صدمے میں ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JJEFrb