وفاق اورسندھ حکومت میں پانی کے منصوبے کے فور کو مل کر مکمل کرنے پر اتفاق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وفاق اورسندھ حکومت میں پانی کے منصوبے کے فور کو مل کر مکمل کرنے پر اتفاق

 کراچی: وفاق اورسندھ حکومت میں کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کو مل کر مکمل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا میں ملاقات ہوئی جس میں کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کو مل کر مکمل کرنے پر اتفاق اور منصوبے کی شفافیت کے لئے جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں کے فورمنصوبے کے لئے پہلے سے قائم ٹاسک فورس کی سربراہی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کوسونپنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں کورکمانڈر اور ڈی جی رینجرز بھی شامل ہوں گے۔

ملاقات میں فیصل واوڈا نے ایم ڈی واٹر بورڈ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کی وزیراعظم سے کے فورمنصوبے کا بجٹ بڑھانے پرامید افزا بات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایک ڈیم کی بھی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک کو ڈاسو ڈیم کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر آمادہ کرلیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بلوچستان کو پورا پانی تب ملے گا جب سکھر بیراج کی پوزیشن ٹھیک ہوگی۔

The post وفاق اورسندھ حکومت میں پانی کے منصوبے کے فور کو مل کر مکمل کرنے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FCuiXE