وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ میران شاہ کا دورہ کیا جہاں وہ قبائلی جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ میران شاہ کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کو سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشن پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم کو شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں، عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا معائنہ اور غلام خان ٹرمینل کا دورہ کریں گے اور میران شاہ میں قبائلی جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔

The post وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Rfk80o