کراچی: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈیر برگ ڈیل کے بدلے پاکستان کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی دینے کی پیشکش کی۔
ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ اب حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر پیش رفت کا بتایا گیا ہے، جس کے بعد بہت زیادہ امید ہے کہ انہیں رہا کر دیا جائیگا۔ عافیہ کی وطن واپسی کے سیاسی اور سفارتی کئی راستے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے، عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں۔ امریکا نے پاکستان سے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے کہا ہے۔ پاکستان کو مجرموں کی وطن منتقلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے۔
فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان نے ’’کچھ اور ‘‘ لینے کا فیصلہ کیا۔ عافیہ کو صدر اوباما کی طرف سے صدارتی معافی کے آپشن کے وقت بھی پاکستان نے سستی دکھائی۔اب سوفیصد امید ہے عافیہ جلد پاکستان آ رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ وزیراعظم 2003 سے اس معاملے پر ان کے ساتھ ہیں۔
The post ریمنڈ اور بریگیڈیئر برگ کے بدلے عافیہ، امریکا کی پیشکش، فوزیہ صدیقی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OyqK7S