آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، آج باضابطہ مذاکرات شروع ہونگے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، آج باضابطہ مذاکرات شروع ہونگے

اسلام آباد: آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا لہٰذا پاکستان اورآئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان نئے پروگرام سے متعلق آج سے باضابطہ مذاکرات شروع ہونگے۔

پاکستان اورآئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان نئے پروگرام سے متعلق آج سے باضابطہ مذاکرات شروع ہونگے،پاکستانی حکام کیساتھ مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف جائزہ مشن گذشتہ رات پاکستان پہنچ گیا، وفد کی قیادت جائزہ مشن کے سربراہ ہیرالڈفنگرکررہے ہیں۔

وزارت خزانہ ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ ہونیوالے مذاکرات کی تیاری مکمل کرلی اوراس بارے میں گذشتہ روز وزیرخزانہ اسد عمرکی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں تفصیلی طورپر آگاہ کیاگیاہے۔

مذاکرات میں وزارت خزانہ،وزارت تجارت،وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی ،اسٹیٹ بینک  اورایف بی آر سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کے حکام شامل ہونگے۔

 

The post آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، آج باضابطہ مذاکرات شروع ہونگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2yV6OqW