پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان اے ٹیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں موجود عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے کی ہدایت کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا انوکھا فیصلہ سامنے آگیا، نیشنل ڈیوٹی پر اے ٹیم کے ساتھ موجود عابد علی کو ڈومیسٹک ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ اے ٹیم کے ٹاپ اسکورر عابد علی اب اے ٹیم کے بجائے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں حبیب بینک کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان اے ٹیموں کی سیریز جاری ہے، جس میں عابد علی اے ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اے اور انگلینڈ لائنز کے خلاف اب تک 8 میچز میں مجموعی طورپر 850 رنز بنائے ہیں، جس میں تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔
انگلینڈلائنز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 144 رنز بنانے کے بعد کرکٹر کو ٹیم مینجمنٹ نے منگل کو دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کے بعد لاہور جانے کی ہدایت کردی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے عابد علی نے اب تک ڈومیسٹک میچز میں چار میچز کھیل کر 350 رنز بنائے ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی کا فائنل حبیب بنک اور ایس این جی پی ایل کے درمیان چار دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
The post پی سی بی کی اے ٹیم کے ساتھ موجود عابد علی کو ڈومیسٹک کھیلنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2P3vqD5