گورنر پنجاب کا ذاتی خرچ پر جیلوں میں واٹر فلٹر یشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گورنر پنجاب کا ذاتی خرچ پر جیلوں میں واٹر فلٹر یشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ

 لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے بھر کی جیلوں میں ذاتی خرچ پر قیدیوں کے لئے واٹر فلٹر یشن پلانٹس اور کلینیکل سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے اور کلینیکل سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور کلینیکل سینٹرز کے قیام کے تمام اخراجات گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ذاتی طورپر برداشت کریں گے اور یہ تمام منصوبے سرور فاونڈیشن کی مدد سے مکمل کئے جائیں گے۔ پہلا واٹر فلٹر پلانٹ اور کلینیکل سینٹر فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قائم ہوگا۔ اس کا افتتاح 11 نومبر کو گورنر پنجاب خود کریں گے۔

The post گورنر پنجاب کا ذاتی خرچ پر جیلوں میں واٹر فلٹر یشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QtEV02