اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے احتساب عدالت کے باہر ایف آئی اے اہلکار کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر وزیراعظم عمران خان کے بھانجے وکیل حسان نیازی نے ایف آئی اے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، فیصل رضا عابدی کا انٹرویو نشر کرنے والی ویب سائٹ کے مالک کی طرف سے حسان نیازی کو وکیل مقرر کیا گیا تھا تاہم ان کی کیس میں عدم دلچسپی کے باعث نئے وکیل کو مقرر کرنے پر وزیراعظم کے بھانجے طیش میں آگئے اور موکل سے بد تمیزی کی۔
وکیل حسان نیازی نے موکل سے تلخ کلامی کی جب کہ اسی دوران ایف آئی اے کے نائب کورٹ بھی عدالت آ رہے تھے، حسان نیازی کے دریافت کرنے پر بتایا کہ ایف آئی اے کا نائب کورٹ ہوں عدالت جا رہا ہوں، جس پر حسان نیازی نے وکیل تبدیل کرنے کا غصہ نائب کورٹ ممتاز علی پر نکال دیا اور انہیں تھپڑ رسید کر دیے۔ حسان نیازی نے کہا میری جگہ کوئی اور وکیل پیش ہو کر دلائل دے کر چلا جاتا ہے تو تم روکتے بھی نہیں۔
دوسری جانب نائب کورٹ نے تھانہ رمنا میں حسان نیازی کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کردی ہے، پولیس حکام کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی جب کہ ایف آئی اے کے افسران کا کہنا ہے کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
The post وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کا ایف آئی اے اہلکار پر مبینہ تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FQk7iy