ممبئی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی مداح کی تنقید پر آپے سے باہر ہوگئے۔
بھارتی کپتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک شائق کا کمنٹ پڑھتے ہیں جس میں لکھا تھا کہ ’ کوہلی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، میں تو ان بھارتیوں کے بجائے انگلش اور آسٹریلوی بیٹسمینوں کا کھیل دیکھ کر زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں‘۔ اس پر کوہلی غصے میں آگئے اور اس کو ملک ہی چھوڑ دینے کا کہہ دیا۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھاکہ میں نہیں سمجھتا کہ آپ کو اس ملک میں رہنا چاہیے، یہاں سے جاؤ کسی اور جگہ رہو، کیوں کہ آپ ہمارے ملک میں رہ کر دوسرے ممالک سے پیار کرتے ہو، اگر آپ مجھے نہیں پسند کرتے تو مجھے کوئی پروا نہیں، مگر آپ کو ہمارے ملک میں نہیں رہنا چاہیے‘۔
اس پر سوشل پر میڈیا پر شائقین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ایک شائق نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈرز والی زبان استعمال مت کریں۔ ایک صارف نے کہا کہ کوہلی آپ بیٹسمین تو بن گئے مگر انسان بننے میں وقت لگے گا۔
ایک اور شائق نے 2008 کے انڈر 19 ورلڈ کپ کی ویڈیو شیئر کی جس میں کوہلی بطور بھارتی کپتان کہہ رہے تھے کہ مجھے سب سے زیادہ جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز پسند ہیں۔
The post ویرات کوہلی مداح کی تنقید پر آپے سے باہر ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2OxKEjp