بھارتی مسافر کو طیارے کے ہائی جیک ہونے کا مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی مسافر کو طیارے کے ہائی جیک ہونے کا مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا

کلکتہ: بھارت میں مسافر کو طیارے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور ہائی جیک ہونے کا مذاق کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ سے ممبئی جانے والے نوجوان مسافر نے طیارے میں اپنی نشست پر بیٹھتے ہی رومال سے اپنے چہرے کو ڈھانپ لیا اور موبائل پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے لگا، اگلی نشست پر بیٹھے مسافر نے کیبن کریو کو آگاہ جس پر پائلٹ نے سول ایوی ایشن کو اطلاع دی۔

سول ایوی ایشن اہلکاروں نے نوجوان مسافر کا موبائل چیک کیا تو اس میں واٹس ایپ پیغامات ملے جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ ’طیارے میں دہشت گرد موجود ہیں‘۔ جس پر اہلکار نوجوان مسافر کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ نوجوان سے تفتیشی عمل جاری ہے۔

مسافر نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے یہ پیغام مذاقاً ریکارڈ کیا تھا تاکہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو تھوڑا سا تنگ کرسکوں، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ معمولی سا مذاق کرنا اتنا ہولناک ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ نائن الیون کے بعد سے طیارے میں مشکوک حرکات اور کسی بھی بھونڈے مذاق کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کو ڈی پورٹ کے علاوہ قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

The post بھارتی مسافر کو طیارے کے ہائی جیک ہونے کا مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Kz8Amj