محمد عامر کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

محمد عامر کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا

لاہور: محمد عامر کے کیریئرپر سوالیہ نشان لگ گیا، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد پیسر ون ڈے اسکواڈ سے بھی باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف  ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ ہونے والے محمد عامر کو کیویز کیساتھ مختصر فارمیٹ کے مقابلوں کیلیے زیر غور نہیں لایا گیا تھا، اب انھیں ون ڈے میچز کیلیے بھی زیر غور نہیں لایا گیا،مسلسل نظر انداز کیے جانے کے بعد پیسرکے کیریئر پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

کینگروز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرنے والے محمد حفیظ نے اچھی فارم کا مظاہرہ کیا،بعد ازاں ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بہتر کارکردگی سے جگہ پکی کرلی، اب ون ڈے سیریز میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے،آل رائونڈر زمبابوے کا ٹور کرنے والے ون ڈے اسکواڈ میں شامل تھے لیکن کوئی میچ کھیلے بغیر واپس آگئے، انھیں ایشیا کپ کیلیے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عماد وسیم نے ایک سال کے طویل عرصے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں کم بیک پر کینگروز کی ناک میں دم کیا، نیوزی لینڈ کیخلاف بھی ایکشن میں ہیں،آل رائونڈر کی ون ڈے اسکواڈ میں بھی واپسی ہوگئی،آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں زخمی ہونے والے امام الحق انگلی کی انجری سے نجات پانے کے بعد اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ایشیا کپ میں شان مسعود کو 16ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، اس بار اوپنر کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

کیویزکیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف 3ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 7 نومبر کو ابوظبی میں پہلے مقابلے سے ہوگا، دوسرا میچ 9 نومبرکو اسی سٹیڈیم میں شیڈول ہے، تیسرا اورآخری میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

The post محمد عامر کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2QcHmnv