آئی ایم ایف کی بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تجویز، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی ایم ایف کی بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تجویز، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

 اسلام آباد: آئی ایم ایف کے وفد نے توانائی اصلاحاتی پروگرام کے تحت نئی شرائط عائد کرتے ہوئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دے دی جس پر عمل درآمد کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کی پاور ڈویژن حکام سے ملاقات ہوئی۔ حکام نے وفد کو بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں اصلاحات سے آگاہ کیا جب کہ ٹیرف اور لائن لاسز کنٹرول پر بھی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 14 نکاتی اصلاحاتی پروگرام پر اتفاق کیا تھا تاہم توانائی اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

آئی ایم ایف وفد نے توانائی اصلاحاتی پروگرام میں نئی شرائط عائد کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ وفد کا کہنا تھا کہ تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات اور بجلی کے بلوں کی مکمل وصولی یقینی بنانا ہوگی۔

The post آئی ایم ایف کی بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی تجویز، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DdE9jI