سڑکیں بند ہونے سے واٹر ٹینکر سروس غیر فعال، پانی کا بحران سنگین ہوگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سڑکیں بند ہونے سے واٹر ٹینکر سروس غیر فعال، پانی کا بحران سنگین ہوگیا

کراچی: کراچی میں احتجاج کے باعث شہر میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا شہر میں پانی ہونے کے باوجود پانی سپلائی نہیں کیا جاسکا دوسرے دن بھی ہائیڈرنٹس بند ر ہے۔

کراچی میں احتجاج کی وجہ سے شہر کی مرکزی سڑکیں بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے آ مد ور فت شد ید متاثر ہو گئی احتجاج کی وجہ سے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے مرکزی لائنو ں کے ذریعے علاقائی پمپنگ اسٹیشنوں تک تو پانی پہنچ گیا ہے لیکن وال مینوںکی غیر حاضری کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی فراہم نہیں کیاجاسکا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

واٹر بورڈ کا عملہ کئی علاقائی پمپنگ اسٹیشن پر نہیں پہنچ سکا جس کی وجہ سے وال نہیں کھولے جا سکے جس کی وجہ سے پانی فر اہم نہیں کیا جا سکا متاثر ہ علاقوں میں کورنگی، لا نڈھی، گلشن اقبال، لیاقت آباد، نا ظم آباد، اورنگی ٹاؤن، محمود آباد، گلستان جو ہر سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں کچھ علاقے ایسے تھے جن کا 15 دن پانی کی فراہمی کا نمبر آیا تھا اب ان علاقو ں کا اگلے 15 دن تک نمبر نہیں آ ئے گا جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو مزید کئی دن تک مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گا دوسری جانب سے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر واٹر بورڈ کے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس بند رہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹینکر کے ذریعے پا نی کی فراہمی بند رہی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں واٹر بورڈ کی لائنوں کے بجائے ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے ان علاقوں میں بھی شہری پا نی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں متاثرہ علاقوں میں نارتھ کر اچی، بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار،احسن آباد سمیت دیگر علاقوں میں ٹینکر کے ذریعے پانی فر اہم کیاجا تا ہے ان علاقوں میں بھی شہری پانی کو ترس رہے ہیں لیکن کراچی میں پانی کی فراہمی بری طر ح متاثر ہے شہر میں 2 دن میں مجموعی طو رپر 15کر وڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا۔

 

The post سڑکیں بند ہونے سے واٹر ٹینکر سروس غیر فعال، پانی کا بحران سنگین ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EZxMTH