افغانستان میں طالبان کا پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان میں طالبان کا پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے میں 8 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں موٹر سائیکل سوار طالبان جنگجوؤں نے دو مختلف پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 پوليس اہلکار ہلاک اور 3  زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : افغانستان میں فوجی اڈے پر حملے میں 25 اہلکار ہلاک

صوبائی کونسل کے رکن داد اللہ قانی نے میڈیا کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب طالبان نے صوبہ فراہ کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے تاہم اس جھڑپ میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ  پير اور منگل کی درمیانی شب بھی طالبان نے فراہ صوبے میں واقع افغان فوجی اڈے پر حملہ کرکے 20 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا اور 20 اہلکاورں کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

The post افغانستان میں طالبان کا پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2D6Jids