اسلام آباد: وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی سامنے آگئی ہے اور وزیراعظم عمران خان خود اپنا دفتر اور وزیراعظم ہاؤس کو ٹھیک کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
وزیراعظم سیکریٹریٹ اور ہاؤس بجلی کے بلوں کے 11 کروڑ روپے کے نادہندہ نکلے جبکہ ملک کے سب سے بڑے دفتر ایوان صدر نے بھی بجلی کا بل ادا نہیں کیا اور ایوان صدر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آیسکو) کا 34 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔
وزیراعظم ہاؤس بجلی کے بلوں کا 3 کروڑ روپے اور وزیراعظم سیکریٹریٹ 9 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ آیسکو نے ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے بجلی کنکشن کاٹنے کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
نادہندگان کی بجلی کاٹنے کے نعرے لگانے والا پاور ڈویژن بھی بل نہیں دیتا اور وزارت توانائی آیسکو کی 50 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔ وزارت خزانہ بھی بجلی کے بلوں کی نادہندگان کی فہرست میں شامل ہے اور 25 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔ شمسی بجلی پیدا کرنے والا پارلیمنٹ ہاؤس بھی بجلی کا بل نہیں دیتا اور آیسکو کا 90 ہزار روپے کا نادہندہ ہے۔
The post حکومت کے 100 روز؛ وزیراعظم خود اپنا دفتر اور ہاؤس ٹھیک کرنے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DW3IHr