منی لانڈرنگ ٹیرر، فنانسنگ روک تھام؛ پاکستان نےFATF جائزہ ٹیم کو ’’پراگریس رپورٹ‘‘ پیش کر دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

منی لانڈرنگ ٹیرر، فنانسنگ روک تھام؛ پاکستان نےFATF جائزہ ٹیم کو ’’پراگریس رپورٹ‘‘ پیش کر دی

 اسلام آباد: پاکستان کے دورے پرموجودفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی)کی 6 رکنی جائزہ ٹیم اور پاکستانی حکام کے درمیان منی لانڈرنگ وٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام سے متعلق پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلیے باضابطہ مذاکرات پیرسے شروع ہوگئے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونیوالے مذاکرات میں پاکستانی ٹیم فنانشل مانیٹرنگ یونٹ،ایف آئی اے، نیکٹا اورلا انفورسمنٹ اداروں کے نمائندے شامل تھے جبکہ ایشیا پیسیفک گروپ کی جائزہ ٹیم میں انرئکی وزارت خزانہ کے نمائندے جیمز پرسونیج کے علاوہ گون شنگیان،شین رتھفورڈ ،جارڈن سے نمائندہ محمد علی رشدن اور ترکی سے اے پی جی میں نمائندہ مصطفی نیک مدن شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے جائزہ ٹیم کوگزشتہ مذاکرات میں منی لانڈرنگ وٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے قانون سازی مزید سخت کرنے سے متعلق تجاویز پرعملدرآمد بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایاحکومت نے متعلقہ قوانین میں ترامیم کے مسودوں کی منظوری دیدی جن کے تحت منی لانڈرنگ وٹیررازم فنانسنگ میں ملوث عناصرکے لیے سزائیں وجرمانے زیادہ سے زیادہ بڑھے جارہے ہیں۔ جائزہ ٹیم کویہ بھی بتایاگیاکہ ملک بھر کے ائیرپورٹس اورسی پورٹس پر کرنسی ڈکلیئریشن فارمزکے ذریعے معلومات کولازمی قرار دیاگیا۔

جائزہ ٹیم کو بتایاگیاکہ ایف آئی اے ٹیررازم فنانسنگ میں مبینہ طورپرملوث50سے زائد افرادکیخلاف تحقیقات کررہاہے،ایف بی آر بھی منی لانڈرنگ و بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کررہا ہے،75سے زائد لوگوں کو حتمی نوٹس جاری ہوچکے ہیں جن کی معیادختم ہونے پراسیسمنٹ آرڈرجاری ہونگے جبکہ رسک پیرامیٹرز بھی طے کرلئے گئے ہیں اورکرنسی کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کا نظام بھی لایا جارہاہے۔

ایشیاپیسفک گروپ کی جائزہ ٹیم 19اکتوبرتک پاکستان میں قیام کریگی  اوراس دوران سٹیٹ بنک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم  یو)، وزارت داخلہ، وزارت خزانہ،ایف بی آر ،ایس ای سی  پی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام سے مزید اہم ملاقاتیں کی جائیں گی۔

ادھرمذاکرات میں شریک پاکستانی ٹیم کے ایک اہم ممبر نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایشیاء پیسیفک گروپ تین سال کے بعد ہرملک کی کارکردگی کاجائزہ لیتاہے اورموجودہ وفد بھی اسی تناظر میں پاکستان میں آیاہے ،وفد اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو پیش کریگا جسکی روشنی میں پاکستان کانام گرے لسٹ سے نکالنے کافیصلہ ہوگا۔

ٹیم کے ساتھ  اہم  مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے  پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے تجویز کردہ 40اقدامات بارے جائزہ لیا جارہا ہے اور ان پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کے پیش کردہ24 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد پر غورجاری ہے۔

اس دوران ایشیا پیسفک گروپ کی ٹیم کو بتایا گیا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں مانیٹرنگ کو موثر بنایا ہے۔ زمینی و فضائی راستے سے کرنسی کی نقل و حمل  کی سخت مانیٹرنگ کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر کرنسی لے جانے والے عناصر سے بڑے پیمانے پر کرنسی پکڑی گئی اورکیسزبنائے گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ہونیوالی پیشرفت بارے پہلی رپورٹ پیش کی گئی ہے جس بتایاگیاکہ پاکستان نے منی لانڈرنگ وٹیررازنم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے تمام بندرگاہوں وسمندری وزمینی راستوں سے داخلی و خارجی پوائنٹس پرکراس بارڈر کرنسی اینڈ بی این آئی کنٹرول یونٹس قائم کئے جارہے ہیں اورملک بھر کے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس میں خصوصی سیل قائم کردیئے گئے ہیں اور فوکل پرسن بھی تعینات کئے جاچکے ہیں۔

ٹیررازم فنانسنگ کیلئے استعمال ہونیوالے مختلف اقسام کے کیش کورئیرز کے حوالے سے خطرات وخدشات کی نوعیت کی نشاندہی کیلئے افسران کی خصوصی تربیت کی جارہی ہے۔ٹیم کوپاکستان کے دیگراہم اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیاپیسفگ گروپ کی جائزہ ٹیم پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیکرحتمی رپورٹ تیارکریگاجسکی بنیاد پر پاکستان سے متعلق فیصلے ہونگے۔

The post منی لانڈرنگ ٹیرر، فنانسنگ روک تھام؛ پاکستان نےFATF جائزہ ٹیم کو ’’پراگریس رپورٹ‘‘ پیش کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2ymZwLJ