لاہور: جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں جعلی مینڈیٹ کی حکومت ہے جسے کوئی اورچلارہا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نہیں ہے بلکہ جعلی مینڈیٹ کی حکومت ہے یہ حکومت کوئی اورچلارہا ہے اور اسٹیئرنگ پر کوئی اوربیٹھا ہے۔
جے یو آئی(ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک کا سیاسی منظرنامہ مشرف اور شوکت عزیزکے دورکا منظرنامہ پیش کررہا ہے دومہینوں میں ملک میں بہت خرابیاں پیدا ہوئی ہیں،ملک میں مہنگائی اور ڈکٹیٹرشپ کا ماحول ہے۔
The post ملک میں جعلی مینڈیٹ کی حکومت ہے جسے کوئی اورچلارہا ہے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EJiKBm
