کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق واقعہ گلشن اقبال بلاک 8 میں حکیم سعید گراؤنڈ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غفار ذکری ساتھی سمیت ہلاک

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے تاہم واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے یا ڈکیتی مزاحمت کا ،اس حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور قریبی افراد سے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل  کی جارہی ہیں۔

The post کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P8HhAB