دائیں بازو کے سخت گیر رہنما بولسونارو برازیل کے نئے صدر منتخب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دائیں بازو کے سخت گیر رہنما بولسونارو برازیل کے نئے صدر منتخب

برازیلیا: برازیل میں صدارتی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت کے سخت گیر رہنما اور سابق فوجی افسر ژیئر بولسونارو ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے رہنما ژیئر بولسونارو 55 فیصد ووٹ حاصل کر کے ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ 63 سالہ بالسونارو یکم جنوری کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔

انتخابات میں فتح کے بعد نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایسی ’صفائی‘ کریں گے کہ سب دیکھتے رہ جائیں گے اور تاریخ میں کبھی ایسی صفائی نہیں ہوئی ہوگی، ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے صفائی ناگزیر ہوگئی ہے، اکثریتی رائے سے انکار کرنے والے جیل یا جلاوطنی میں سے ایک کا انتخاب کرلیں۔

بولسونارو خواتین، سیاہ فام اور ہم جنس پرستوں کے حوالے سے متنازع بیانات دیتے آئے ہیں۔ انہیں اپنے سخت اور نفرت آمیز بیانات کی وجہ سے انتخابی مہم کے دوران کافی مشکلات کا بھی سامنا رہا۔ انتخابات سے قبل چاقو بردار شخص کے حملے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے اسپتال میں زیرعلاج رہتے ہوئے ایک ماہ تک سوشل میڈیا پر اپنی انتخابی مہم چلائی اور کامیابی حاصل کی۔

The post دائیں بازو کے سخت گیر رہنما بولسونارو برازیل کے نئے صدر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2qixb5o