واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما، ہیلری کلنٹن سمیت دیگر اہم شخصیات کو پیکٹس بم موصول ہونے کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو دھماکا خیز مواد موصول ہونے کے بعد خوف وہراس پھیل گیا ہے تاہم خفیہ اداروں کی جانب سے تمام پیکٹس سیاسی شخصیات تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیے گئے۔
دھماکا خیز مواد سے بھرا پیکٹ سابق امریکی صدر اوباما کو بھیجا گیا لیکن امریکی سیکرٹ سروس کی جانب سے پیکٹ کی اسکرینگ کے بعد اسے روک لیا گیا جب کہ دوسرا پیکٹ سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے گھر بھی بھیجا گیا تاہم دونوں رہنماؤں کو براہ راست یہ پیکٹس موصول نہیں ہوا۔
سابق اٹارنی جنرل ایریک ہولڈرز، ارب پتی تاجر جارج سورس، ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی سابق چیئرپرسن ڈیبی واسرمین شولز اور سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کو بھی ایسے ہی دھماکا خیز مواد موصول ہوئے تاہم ان پیکٹس بم کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ایسا ہی ایک پیکٹ بم امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر میں بھی بھیجا گیا جس کے بعد وہاں کام کرنے والے ملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا اور چند ہی منٹس میں پوری عمارت خالی کرادی گئی۔
دوسری جانب امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے اپنے ٹوئٹ میں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ واقعات کے ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں جب کہ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔
امریکی صدر نے بھی ایک بیان میں واقعے کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے جب کہ امریکی شہریوں کی حفاظت میری پہلی ترجیح ہے تاہم اس موقع پر ہم سب کو متحدہ ہوکر یہ پیغام دینا ہوگا کہ امریکا میں اس قسم کے پرتشدد واقعات کی کوئی جگہ نہیں۔
The post اوباما اور ہیلری کلنٹن سمیت اہم امریکی شخصیات کو دھماکا خیزپیکٹس موصول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2PiuoHM