آئی ایم ایف سے رجوع، موڈیز کی ریٹنگ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی ایم ایف سے رجوع، موڈیز کی ریٹنگ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

 کراچی:  آئی ایم ایف سے رجوع اور موڈیز کی رپورٹ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کواتارچڑھاؤ کے باوجود تیزی کا تسلسل قائم رہا۔

آئی ایم ایف سے رجوع کرنے پر پاکستان کاکرنٹ اکاونٹ خسارہ 4 اعشاریہ 6 فیصد تک گھٹنے کی موڈیز کی رپورٹ اور اینگروفرٹیلائزر کے توقعات سے بڑھ کر اچھے مالیاتی نتائج کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کواتارچڑھاؤ کے باوجود تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی 37700، 37800 اور 37900 کی 3 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 73اعشاریہ33 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 66 ارب 70 کروڑ 71 لاکھ63ہزار627 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا تھاکہ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 207 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اینگروفرٹیلائزر کے بہترین مالیاتی نتائج کی وجہ سے فرٹیلائزرکے علاوہ آٹو اور سیمنٹ میں مقامی فنانشل انسٹیٹیوشنز کی جانب سے ہونے والی تازہ سرمایہ کاری کے باعث مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 334 اعشاریہ91پوائنٹس کے اضافے سے37982اعشاریہ25 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 139 اعشاریہ17پوائنٹس کیے اضافے سے 18297اعشاریہ55، کے ایم آئی30 انڈیکس827 اعشاریہ 32 پوائنٹس کے اضافے سے 64899 اعشاریہ 83 ہوگیا۔

The post آئی ایم ایف سے رجوع، موڈیز کی ریٹنگ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2NMrqXb