عوام نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو اڑا کر رکھ دیا، خورشید شاہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عوام نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو اڑا کر رکھ دیا، خورشید شاہ

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو اڑا کر رکھ دیا۔

ضمنی انتخابات کے نتائج پر بات کرتے ہوئے رہنما پی پی پی خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں عام طور پر ہر جماعت اپنی خالی کردہ نشستوں پر دوبارہ کامیاب ہوجاتی ہے، جس طرح پیپلز پارٹی نے سندھ میں اور چوہدری برادران تک نے اپنی خالی کردہ نشستیں جیت لیں لیکن تحریک انصاف بڑی تعداد میں اپنی ہی نشستیں ہار گئی، لاہور میں توعوام نے حکومتی جماعت کو اڑا کر رکھ دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ن لیگ اور پی ٹی آئی 4،4 نشستوں پرکامیاب

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے آئی ایم ایف جانے اور دیگر اقدامات سمیت یو ٹرنز پر ان کے جیتے حلقوں میں بھی یو ٹرن آ گیا، عوام تیزی سے گرتی ملکی معیشت پر پریشان ہیں، نئے ٹیکسز،مہنگی بجلی، گیس کے اثرات سے عوام غصے میں ہیں، حکومت کی پچاس دن کی کارکردگی زیرو ہی نہیں مائنس میں ہے اور یہ وفاقی حکومت کی 50 روزہ کارکردگی کا ردِعمل ہے، ضمنی انتخابات نتائج کے بعد اسمبلیوں میں اپوزیشن کی آواز مزید زور پکڑے گی۔

 

The post عوام نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو اڑا کر رکھ دیا، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QRbEfl