بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ڈاکٹرز کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت مل گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ڈاکٹرز کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت مل گئی

لاہور: ہائی کورٹ نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والے طالبعلموں کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹروں کےلیے خوشخبری سنا دی۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست گزار مریم سمیت دیگر کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جو کہ 24 صفحات پر مشتمل ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کی ڈگری لینے والے  طالبعلموں کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت دے دی، عدالت نے فیصلے میں پی ایم ڈی سی کی شق 48 اور 60 کو غیر قانونی قرار دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والا امتحان لے کر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پریکٹس کے لیے این او سی جاری کیا جائے۔

بیرون ملک سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کرنے والے طالب علموں نے  پی ایم ڈی سی کی پالیسی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بیرون ملک ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والوں کو پاکستان میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی پاکستان میں پریکٹس کے لیے پی ایم ڈی سی کا امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان سے ایف ایس سی اور بیرون ملک ایم بی بی ایس کرنے والوں کے لیے پالیسی تبدیل کی گئی ہے۔ ایف ایس سی میں 60 فیصد نمبر کی شرط لاگو کر کے ڈاکٹری کے امتحان سے روکا جارہا ہے۔

The post بیرون ملک سے تعلیم یافتہ ڈاکٹرز کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2CDQe2m