وفاقی محکمہ اطلاعات میں آتشزدگی؛ ریکارڈ جل گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

 وفاقی محکمہ اطلاعات میں آتشزدگی؛ ریکارڈ جل گیا

اسلام آباد: وفاقی محکمہ اطلاعات کی عمارت میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) کی عمارت میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی جب کہ عمارت میں موجود ریکارڈ جل گیا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ فوراً موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایاجاسکا ہے۔ عمارت سے تمام ملازمین کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

سیکریٹری انفارمیشن شفقت جلیل کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم ابھی یہ بتانا مشکل ہے کہ آگ لگنے کے باعث کتنا ریکارڈ جل کر ضائع ہوا ہے۔

موقع پر موجود پولیس کا کہنا ہے کہ  فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

The post  وفاقی محکمہ اطلاعات میں آتشزدگی؛ ریکارڈ جل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2D1Z9ei