کینیڈین گلوکار گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کینیڈین گلوکار گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک

اوٹاوا: کینیڈا کے پوپ گلوکار جان جیمس اپنے گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے 34 سالہ گلوکار جان جیمس اپنے ایک گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے اڑتے ہوئے طیارے کے ایک بازو پر کھڑے تھے۔ اس اسٹنٹ کے لیے انہوں نے خصوصی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی تاہم گلوکار اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور طیارے سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

گانے کی عکس بندی کے لیے گلوگار کو لینڈ کرتے ہوئے ایک چھوٹے طیارے کے بازو پر چند قدم چلنا تھا تاہم گلوکار طیارے کے  پر پر چلتے ہوئے کافی آگے چلے گئے اور توازن برقرار نہ رکھ سکے۔ گلوکاری سے قبل جان جیمس فضاء سے چھلانگیں لگانے کے ماہر تھے۔

جان جیمس نے آسمان سے چھلانگیں لگا کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے کے کئی کرتب دکھائے تھے تاہم ایک حادثے میں ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں کے تلوؤں کے بری طرح زخمی ہونے کے بعد اس مشغلے کو خیرباد کہہ کر گلوکاری کے شعبے میں طبع آزمائی کا آغاز کیا تھا۔

The post کینیڈین گلوکار گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران طیارے سے گر کر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2PTA0VO