حکومت پنجاب کا شہباز شریف دور میں سرکاری دفاتر میں آتشزدگی کی تحقیقات کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت پنجاب کا شہباز شریف دور میں سرکاری دفاتر میں آتشزدگی کی تحقیقات کا حکم

لاہور: حکومت پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مختلف سرکاری دفاتر میں آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کیلیے ٹریبونل تشکیل دیدیا۔

وزیراعظم پاکستان کے حکم پر حکومت پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران مختلف سرکاری دفاتر میں آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ٹربیونل تشکیل دیدیا۔ ٹربیونل کی سربراہی ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو کریں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ٹریبونل کے قیام کا باضابطہ نوٹٰی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی عوام سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ آتشزدگی کے واقعات سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات سے متعلق ٹربیونل کو آگاہ کریں ۔

The post حکومت پنجاب کا شہباز شریف دور میں سرکاری دفاتر میں آتشزدگی کی تحقیقات کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OHSCeZ