کراچی: جامعہ کراچی میں کمپیوٹرائزڈ رول نمبر کے اجرا اور طالبات کو اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا ہے کہ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم (ای آر پی سسٹم) اور پیپر فری کلچر پر عمل درآمد کرتے ہوئے کمپیوٹرائزڈ رول نمبر کے اجرا اور طالبات کو اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
مذکورہ نظام سے نہ صرف طلبا و طالبات کی حاضری، فیس کی ادائیگی اور امتحانات کے انعقاد کا کام تیزی سے مکمل ہوگا بلکہ والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس طلبا کی حاضری سے بھی باخبر رکھا جا سکے گا جبکہ فیس واؤچر گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکیں گے اورکسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلیے طلبا کا بلڈگروپ،گھر کا پتہ اور والدین کا رابطہ نمبر بھی اسمارٹ کارڈ میں موجود ہوگا، دوسری جانب کاغذ کے کم سے کم استعمال سے وسائل کی بچت ہوگی اور کمپیوٹرائزڈ رول نمبر کے اجراسے اخراجات اور وقت کی 60 فیصد بچت ہوگی۔
علاوہ ازیں مذکورہ سسٹم سے طلبا کا امتحانی ریکارڈ باآسانی مہیا ہو سکے گا، نتائج بر وقت مرتب ہوں گے اور والدین کو امتحان میں اپنے بچوں کی کارکردگی آن لائن دستیاب ہوگی، اسمارٹ سسٹم کیلیے قابل اعتماد کمپنیوں سے پیش کشیں حاصل کررہے ہیں۔
The post جامعہ کراچی کا طلبا کو اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yh0YiD