اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔
ای سی سی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے تاہم اس حوالے سے وزیر توانائی عمر ایوب کچھ دیر میں پریس کانفرنس کرکے تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ ای سی سی کی جانب سے منظور کردہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی
ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے طبقے پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ برآمدی شعبہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں سہولت دی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ٹیرف ریشنلائزیشن پلان کی منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سماعت ہوئی جس میں نیپرا کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جب کہ 20 پیسے اضافے سے صارفین پر ڈھائی ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
The post ای سی سی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2O0Uf24