اسلام آباد: ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیزکا کہنا ہے کہ اسلامی ریاست میں بچیوں کا لاپتہ ہونا ہمارے لئے سوالیہ نشان ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی سربراہی میں دو بچیوں سمعیہ اورادیبہ کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز نے ریمارکس دیئے کہ اسلامی ریاست میں بچیوں کا لاپتہ ہونا ہمارے لئے سوالیہ نشان ہے، میں سوچتا ہوں کہ اپنے رب کوکیا جواب دیں گے، ہم سب بچیوں والے ہیں اللہ نہ کرے کسی بھی بچی کے ساتھ ایسا ہو۔
جسٹس صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے سے درخواست کی تھی لیکن کچھ نہ ہوسکا جس پرڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ تھوڑا وقت دے دیں جلد ڈھونڈ لیں گے اورڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ ایک شخص کا سراغ ملا ہے جلد پتہ لگا لیں گے۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ اورڈی جی ایف آئی اے کوفوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 دن کے لئے ملتوی کردی۔
The post اسلامی ریاست میں بچیوں کا لاپتہ ہونا ہمارے لئے سوالیہ نشان ہے، جسٹس شوکت عزیز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IxCpCB