فیس بک پر ’اکاؤنٹ کلون‘ کی افواہوں سے صارفین پریشان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فیس بک پر ’اکاؤنٹ کلون‘ کی افواہوں سے صارفین پریشان

 لندن: فیس بک کے ہزاروں لاکھوں صارفین کو ایک پیغام موصول ہورہا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ کلون ہوگیا ہے اور آپ کے کسی فیس بک دوست کی جانب سے یہ پیغام آتا ہے کہ دوستی کے باوجود انہیں آپ ہی کے اکاؤنٹ سے فرینڈ شپ ریکویسٹ آئی ہے۔

ماہرین نے اسے ایک افواہ اور بے بنیاد وائرل خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کا بھی اکاؤنٹ کلون نہیں کیا گیا ہے۔ اس وقت فیس بک پر صارفین کو ایک پیغام موصول ہورہا ہے جس میں آپ کا فیس بک فرینڈ کہتا ہے کہ’ مجھے آج یا کل تمہاری جانب سے ایک اور فرینڈ ریکویسٹ موصول ہوئی ہے جسے میں نے نظرانداز کردیا ہے اور آپ چاہیں تو اپنا اکاؤنٹ بھی چیک کرسکتے ہیں۔‘

اس کے بعد یہ پیغام مزید شیئر ہوا اور دھیرے دھیرے ہزاروں لاکھوں افراد نے اسے شیئر کیا تاہم آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات دیکھتے ہوئے اس کی نقل یا کلون بنانا ممکن ہے اور فراڈ کرنے والے ایسے اکاؤنٹ بناتے اور چلاتے رہتے ہیں تاہم اس نئی افواہ کی لہر کا مقصد فیس بک صارفین کو پریشان کرنا ہے۔

ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کہ آپ کا فیس بک اکاؤنٹ ازخود فرینڈ ریکویسٹ کی بوچھاڑ شروع کردے اس لیے اس پیغام کو نظر انداز کرنا ہی سب سے بہتر عمل ہے۔ جب فیس بک سے ان کا مؤقف معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو وہاں سے کوئی واضح جواب موصول نہیں ہوا۔

چند روز قبل فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کی معلومات چوری ہونے کی اطلاعات کے بعد سوشل میڈیا کمپنی پر سخت تنقید کی جارہی تھی۔ ہیکرز نے ’ویو ایز‘ آپشن کو استعمال کرکے صارفین کی معلومات چرالی تھیں۔

The post فیس بک پر ’اکاؤنٹ کلون‘ کی افواہوں سے صارفین پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2INdyes