چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹس لے لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کا ازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو فائل سمیت فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی وجوہات پر آئی جی جیسے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ریاستی اداروں کو اس طرح کمزور اور ذلیل نہیں ہونے دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت وجوہات بتائے آئی جی کو کیوں ٹرانسفر کیا، سنا ہے کسی وزیر یا سینیٹر کے بیٹے کا مسئلہ چل رہا تھا، کیا ملک میں قانون کی حکمرانی ایسے قائم ہوگی؟۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹا دیا گیا

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کو گزشتہ روز عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سینیٹر اعظم سواتی کا اپنے فارم ہاوٴس کے قریب خیمہ بستی میں مقیم افراد سے تنازع چل رہا تھا۔ اعظم سواتی ان خیموں میں مقیم افراد کو بے دخل کرنے کے لیے مبینہ طور پر پولیس پر دباؤ ڈال رہے تھے۔

The post چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SsaUyP