سعودی عرب کی شمولیت پر اعتراض نہیں، ایرانی سفیر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی عرب کی شمولیت پر اعتراض نہیں، ایرانی سفیر

کوئٹہ: پاکستان میں متعین ایرانی سفیرہنر مہدی دوست نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر ہے کسی کی شرکت داری پر کوئی اعتراض نہیں۔

کوئٹہ میں متعین قونصل جنرل آغا رفیعی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے تسلیم کیا کہ پاکستان اور ایران اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، کچھ عناصر سرحد پار سے حملے کر کے دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں جب کہ عالمی طاقتیں مسلم ممالک کے اندرونی معاملات سے فائدہ اٹھا کر انہیں غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مشترکہ دشمن کو پہچاننا ہوگا کیونکہ اس وقت ایران اور پاکستان دونوں ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں بلکہ خطے میں پائی جانے والی دہشت گردی سے دونوں ممالک نبردآزما ہیں۔

ہنرمہدی دوست نے زور دیاکہ پاکستان اور ایران دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں، ہماری کوشش ہے کہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے، ایران خود دہشت گردی کے واقعات سے متاثر ہے، ہمارا کسی دہشتگرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کیلیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، ہمیں داعش جیسی تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد پیدا کرنا ہوگا، شام میں لڑنے والے عسکریت پسند انہی حالات سے تنگ ہو کر لڑنے پر مجبور ہوئے۔

 

The post سعودی عرب کی شمولیت پر اعتراض نہیں، ایرانی سفیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RsN45S