ایف آئی اے تاجروں کو ہراساں نہ کرے، صدر کراچی چیمبر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایف آئی اے تاجروں کو ہراساں نہ کرے، صدر کراچی چیمبر

کراچی: کراچی چیمبر آف کامرس جنید ماکڈا نے کہا ہے کہ ایف آئی اے تاجروں کو ہراساں نہ کرے۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس نے ایف آئی اے کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کارروائی اور نوٹسز یا سمن جاری کرنے یا افراد کو طلب کرنے سے قبل کراچی چیمبر کو اعتماد میں لیتاکہ ان افراد کی عزت نفس مجروح نہ ہو جنہوں نے ایمسنٹی اسکیم کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کیے یا جن کے پاس دبئی یا کسی اور ملک میں جائیداد رکھنے کی مناسب وجہ موجود ہے۔

کراچی چیمبر کے صدر جنید ماکڈا کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کوارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو ملزم کے بارے میں کے سی سی آئی کے ساتھ معلومات کا ضرور تبادلہ کرنا چاہیے تاکہ اس قسم کے کیسز کا مکمل طور پر جائزہ لیا جا سکے اور اگر کوئی اس کا مرتکب پائے تو کے سی سی آئی ایف آئی اے کی تحقیقات میں مداخلت نہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ کے سی سی آئی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کئی افراد کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹسز موصول اور انہیں ایف آئی اے آفس میں طلب کیا گیا ہے جبکہ دبئی میں جائیداد کی صورت میں انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں جائیداد رکھنے والوں کی خفیہ فہرست کا افشا ہونا باعث تشویش ہے جو سوشل میڈیا میں زیرگردش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مستقبل میں کوئی پرکشش ایمنسٹی اسکیم متعارف بھی کرائے تب بھی کئی لوگ اپنے آپ کو ٹیکس نیٹ سے باہر رکھنے کو ترجیح دیں گے۔

 

The post ایف آئی اے تاجروں کو ہراساں نہ کرے، صدر کراچی چیمبر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2OCEpPu