وزیراعظم نے صاف و سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم نے صاف و سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صاف و سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023  تک ملک میں بیت الخلا کی کمی کو پورا کریں گے۔

گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیرکوئی حکومت مسائل حل نہیں کرسکتی، کچی آبادیوں میں گندگی کے ڈھیرہیں،  صاف پانی کے چشمے اب سیوریج کے نالے بن چکے ہیں، 40 ہزاربچے صرف گندگی کی وجہ سے ہرسال مرتے ہیں، کراچی اور کوئٹہ میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے جب کہ دنیا بھرمیں پانی ری سائیکل کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر بڑے کام کا پہلے تصور بنتا ہے، اگرہم سب عزم کرلیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے، اپنے بچوں کو ماحولیات اورصفائی سے آگاہ کرنا ہے، بچوں کو بتائیں گے کہ ملک کو صاف رکھنا کتنا ضروری ہے، صفائی مہم میں تحصیل کی سطح پرمقابلہ کرایا جائے گا جب کہ صفائی مہم میں حکومت، سول سوسائٹی، طلبہ سب شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امید ہے کہ جیسے جیسے صفائی ہوگی مہم بڑھتی جائے گی، گرین اورکلین پاکستان مہم کے ایمبسڈر بھی بنائے جائیں گے، پٹرول پمپس اورسی این جی اسٹیشنز کو بیت الخلا صاف رکھنے کی ہدایت کردی گئی جب کہ علماءسے درخواست کرینگے کہ جمعہ کو مساجد سے صفائی کیلیے اپیل کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صرف 42 فیصد پاکستانیوں کے پاس بیت الخلا کی سہولت ہے، 2023 تک ملک میں بیت الخلا کی کمی کو پورا کریں گے، صفائی مہم کی نگرانی کرنے کے لیے نوجوانوں کو نوکریاں بھی مہیا کریں گے جب کہ بیت الخلا صاف نہ رکھنے والے گھروں کوجرمانہ کیا جائے گا۔

The post وزیراعظم نے صاف و سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2C2GCx6