اسلام آباد: خصوصی عدالت اسلام آباد نے اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جج سینٹرل ارم نیازی کی عدالت میں اشتہاری ملزم حسین حقانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ حسین حقانی نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں 20 لاکھ ڈالر کی خورد برد کی، حسین حقانی جان بوجھ کر رو پوش ہوچکے ہیں اور حسین حقانی کے کراچی کے گھر پر اشتہار بھی چسپاں کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حسین حقانی نے بطور سفیر سالانہ 20 لاکھ ڈالر کی خرد برد کی
عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے فائل داخل دفتر کردی۔
The post حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BZ3MED