پی آئی اے اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز کی نادہندہ، علاج معالجہ بند - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی آئی اے اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز کی نادہندہ، علاج معالجہ بند

کراچی: قومی ایئر لائن ملازمین کے علاج معالجے کے لیے مخصوص اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز نے دوائیوں کی فراہمی بند کردی۔

قومی ائیر لائن انتظامیہ اسپتالوں اورمیڈیکل اسٹورز کی نادہندہ ہوگئی، رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شہر کے مختلف اسپتالوں سے طبی سہولیات اور میڈیکل اسٹورز سے ادویات کی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے پینل پر شہر کے کچھ معروف اسپتالوں نے ملازمین کے علاج معالجے سے معذرت کرلی، پی آئی اے نے ہیڈآفس پر ڈسپنسری کے علاوہ شہر کے 10بڑے اسپتالوں اور طبی مراکز سے علاج معالجے کے لیے خدمات حاصل کررکھی ہیں،جبکہ لگ بھگ 12میڈیکل اسٹورز کے ساتھ دوائیوں کی فراہمی کے حوالے سے معاہدہ کررکھا ہے جب کہ چند ماہ قبل بھی عدم ادائیگی پر طبی مراکز سے علاج معالجے اورادویات کی فراہمی میں قومی ائیر لائن کے ملازمین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑچکا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے میں موذی امراض کے شکار حاضرسروس وریٹائرڈ ملازمین موجودہ صورت حال سے زیادہ متاثرہورہے ہیں۔

 

The post پی آئی اے اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز کی نادہندہ، علاج معالجہ بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2RrI6Gg