اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) ملک کے کرپٹ ترین اداروں میں سے ایک ہے۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے پاکستان کے کرپٹ ترین اداروں میں سے ہے ، لگتا ہے چیئرمین سی ڈی اے ادارہ چلانے کے قابل نہیں، عدالت میں سی ڈی اے نے کہا تھا کہ درخواست گزار الاٹمنٹ کے اہل ہیں، لیکن آج سی ڈی اے کہتا ہے الاٹمنٹ کی اہلیت نہیں، سی ڈی اے کے ممبر خوشحال خان اور ارشد گڑبڑ کر رہے ہیں۔
سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین نے بادی النظر میں اہلیت کی بات کی تھی، ریکارڈ کے جائزہ کے بعد موقف تبدیل کیا۔ عدالت نے سی ڈی اے سے پلاٹس کی الاٹمنٹس سے متعلق تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔
The post سی ڈی اے کرپٹ ترین اداروں میں سے ایک ہے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yGEdpd