کوئٹہ: نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نیتجے میں پولیس افراد جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق اہلکار کی شناخت محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی جو بروری تھانے میں محرر تعینات تھا اور موٹرسائیکل پر ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
The post کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AqRDao