ہانگ کانگ کرکٹ؛ کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہانگ کانگ کرکٹ؛ کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

 دبئی:  ہانگ کانگ کرکٹ میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔

حال ہی میں کوالالمپور میں ایشیا کپ کوالیفائرز میں کامیابی کی بدولت ہانگ کانگ کو مین راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، مگر ٹیم کرپشن کے دلدل میں پھنس گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے تین کھلاڑیوں عرفان احمد، ندیم احمد اور حسیب امجد کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ عرفان پر سب سے زیادہ 9 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے، جس میں فکسنگ کی ترغیب دینا، اپنا اثررسوخ استعمال کرنا، رشوت لینا، تحقیقات میں مدد نہ دینا، حقائق کو چھپانا وغیرہ شامل ہے۔

اسی طرح ندیم احمد اور حسیب امجد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا،ان پر فکسنگ کی کوشش، رشوت لینے اور معاملات کو چھپانے کا الزام ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے،ان میں سے عرفان احمد کو آئی سی سی نے اپریل 2016 میں بھی اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کیا تھا۔ تینوں کو الزامات پر جواب دینے کیلیے 14 دن کا وقت دیا گیا جس کا آغاز 8 اکتوبر سے ہوچکا ہے۔

آئی سی سی نے واضح کیاکہ فی الحال اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی جائیں گی۔

The post ہانگ کانگ کرکٹ؛ کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Pow1Aa