پشاورایئرپورٹ پر مسافر گرفتار، کرکٹ بیڈ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاورایئرپورٹ پر مسافر گرفتار، کرکٹ بیڈ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

پشاور: اے ایس ایف نے بیرون ملک جانے والے مسافر کے پاس موجود کرکٹ بیڈ سے بھاری مقدار میں چرس برأمد کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے پشاور باچہ خان ایئرپورٹ پر قطر جانے والی پروز کے مسافروں کی سامان کی تلاشی لینے کے دوران ایک مسافر کے سامان میں شامل کرکٹ بیڈ کو وزن زیادہ ہونے کے باعث مشکوک جان کر توڑ دیا، جس کے اندر بڑی مہارت کے ساتھ خفیہ خانہ بنا کر چرس چھپائی گئی تھی۔

اے ایس ایف کے مطابق چرس کا وزن تقریبا اڑھائی کلو گرام تھا، مسافر کو حراست میں لے لیا گیا،اے ایس ایف کے مطابق ملزم کا نام یاسر ہے اور اورکزئی کا رہائشی ہے اور نجی فلائٹ سے قطر جارہا تھا ملزم کو ابتدائی کاروائی کے بعد اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔

The post پشاورایئرپورٹ پر مسافر گرفتار، کرکٹ بیڈ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RdbkIh